بابر اعظم کا مداح میدان میں گھس گیا، سیکیورٹی اہلکاروں کی دوڑیں لگ گئیں

Babar Azam's fan entered the field

پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم کےچار مداح مختلف مواقع پر نیشنل اسٹیڈیم کے گراؤنڈ میں داخل ہو گئے جس کے نتیجے میں سیکیورٹی اہلکاروں کی دوڑیں لگ گئیں۔

نیشنل بینک اسٹیڈیم کرچی میں جاری پی ایس ایل 11 کوالیفائر میں فیلڈنگ کے دوران دو مرتبہ بابر اعظم سے ملنے کے خواہشمند تماشائی گراؤنڈ میں داخل ہوئے،جن کو فوری طور پر پکڑ کر گراؤنڈ سے باہر لے جایا گیا۔

قبل ازیں پشاور زلمی کے کپتان بیٹنگ کے دوران سینچری اسکورکرنے پر بابر اعظم کو مبارکباد دینے کے لیے ایک مداح وکٹ پر پہنچ گیا تھا جسے سیکورٹی اہلکاروں قابو کر لیا تھا۔

READ  بگ بیش لیگ: بابر اعظم کا ننھے مداح کیلئے خاص تحفہ، بچہ خوشی سے جھوم اٹھا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں