سعودی عرب کا ایشیائی ممالک کو بڑا ریلیف؛تیل کی قیمت 26 سال کی کم ترین سطح پر کردی

Major relief from Saudi Arabia for Asian countries

سعودی عرب نے ایشیائی ممالک کے لیے خام تیل کی سرکاری فروختی قیمت (Official Selling Price – OSP) میں بڑا اضافہ نہیں بلکہ ریکارڈ کمی کرتے ہوئے اگست کی سپلائی کے لیے 11 ڈالر فی بیرل تک قیمت کم کر دی ہے، جو گزشتہ 26 برسوں کی سب سے بڑی کمی قرار دی جا رہی ہے۔
یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب عالمی منڈی میں تیل کی رسد میں اضافہ، اوپیک پلس کی پیداوار بڑھانے کی پالیسی اور ایشیا، خصوصاً چین، میں طلب نسبتاً کمزور ہونے کے باعث سعودی عرب اپنی مارکیٹ شیئر برقرار رکھنے کی کوشش کر رہا ہے۔

رپورٹس کے مطابق سعودی آرامکو نے اپنے اہم عرب لائٹ خام تیل کی قیمت ایشیائی خریداروں کے لیے علاقائی بینچ مارک کے مقابلے میں 1.50 ڈالر فی بیرل رعایت پر مقرر کر دی ہے، جبکہ اس سے قبل یہ قیمت پریمیم پر فروخت کی جا رہی تھی۔ یہ کمی مارکیٹ کے اندازوں سے بھی زیادہ ہے۔

ماہرین کے مطابق اس اقدام سے چین، بھارت، جاپان، جنوبی کوریا اور دیگر ایشیائی درآمد کنندگان کو نسبتاً سستا خام تیل دستیاب ہوگا، جبکہ عالمی تیل مارکیٹ میں مسابقت مزید بڑھنے کا امکان ہے۔

READ  قومی بچت کی مختلف اسکیموں پر منافع کی شرح تبدیل

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں