آج ملک کے بیشتر مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا امکان

Heavy rain and hail expected in most parts of the country today

محکمہ موسمیات نے آج ملک کے مختلف حصوں میں بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا، اسلام آباد ، خطہ پوٹھوہار ، کشمیر ، گلگت بلتستان اور بلوچستان کے کچھ اضلاع میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی بھی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز نوکنڈی ، سکرنڈ ،چھور اور مٹھی میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

ہفتے کو پنجاب کے مختلف حصوں میں آنے والی آندھی اور طوفانی بارش سے ہونے والے نقصانات کی تفصیلات بھی سامنے آگئی ہیں۔

پنجاب ایمرجنسی سروسز ڈپارٹمنٹ کی رپورٹ کے مطابق صوبے بھر میں 221 حادثات میں 12 افراد جاں بحق ہوئے، 43 افراد کو طبی امداد دی گئی جب کہ 98 افراد کو اسپتالوں میں منتقل کیا گیا، حادثات میں مجموعی طور پر 153 افراد زخمی ہوئے۔

READ  لاہور: بیوی کو زہر دیکر قتل کرنے کا الزام، شوہر گرفتار

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں