سندھ میں آج آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

Rain with wind and thunderstorms predicted in Sindh

محکمہ موسمیات نے آج سندھ سمیت ملک کے مختلف اضلاع میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، خیبرپختونخوا، سندھ اور شمالی بلوچستان میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جب کہ بعض مقامات پر ژالہ باری ہو سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

مزید برآں ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جب کہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہنے کی توقع ہے۔

READ  مئی سے جولائی کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں معمول کے مطابق بارش کا امکان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں