شمالی کوریا کے پاس 80 سے 120 جوہری وار ہیڈز موجود ہیں، جنوبی کوریا

North Korea possesses 80 to 120 nuclear warheads

جنوبی کوریا کے وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کے پاس ایک اندازے کے مطابق 80 سے 120 جوہری وار ہیڈز موجود ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا کے وزیر دفاع نے کہا کہ شمالی کوریا کے پاس جوہری وار ہیڈز کے حقیقی اعداد و شمار کا اندازہ لگانا مشکل ہے، شمالی کوریا کے پاس موجود جوہری وار ہیڈز کی تصدیق نہیں کرسکتے ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ جنوبی کوریا جوہری ہتھیار نہیں بنا سکتا اور نہ امریکی ٹیکٹیکل جوہری ہتھیاروں کی تعیناتی قبول کریں گے۔

خبر ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے کل شمالی کوریا کے پاس موجود جوہری وار ہیڈز کی تعداد 57 بتائی تھی۔

READ  پاکستان کی ترقی کیلئے فیلڈ مارشل کی کوششوں کے حوالے سے کوئی ابہام نہیں: خواجہ آصف

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں