نائجیریا میں کشتی الٹ گئی، بچوں سمیت 50 افراد ہلاک

Boat capsizes in Nigeria

نائجیریا میں مسافروں سے بھری کشتی الٹ گئی جس کے نتیجے میں بچوں سمیت 50 افراد ہلاک ہو گئے۔

برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق یہ المناک حادثہ گورونیو کے قریب گوراؤ کے مقام پر پیش آیا، جہاں مسفاروں سے بھری کشتی الٹ گئی۔

رپورٹ کے مطابق کشتی میں 70 سے زائد افراد سوار تھے، جو کشتی کی گنجائش سے زیادہ تھے۔ مرنے والوں میں زیادہ تر بچے شامل ہیں۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی اہل علاقہ اور ریسکیو ٹیموں نے امدادی کارروائیاں شروع کر دیں اور 50 لاشوں سمیت 16 افراد کو بحفاظت نکال لیا جب کہ کئی افراد لاپتہ ہیں، جن کی تلاش جاری ہے۔

ایک عینی شاہد کے مطابق کشتی میں سوار بچے ممکنہ طور پر زرعی مزدوروں اور کھیت مالکان کے ساتھ چاول کی فصل کی کٹائی کیلئے جا رہے تھے۔

حادثے کے بعد تقریباً 50 لاشیں پانی سے نکال کر مقامی مسجد کے سامنے تدفین سے قبل رکھی گئی تھیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ جائے حادثہ انتہائی دور افتادہ علاقے میں واقع ہے، جس کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

READ  پتوکی میں ملزم نے لڑکی سے زیادتی کے بعد ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کر دی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں