جاپان میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.8 ریکارڈ

Earthquake tremors in Japan

جاپان کے جزیرے ہونشو میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کی شدت 5.8 ریکارڈ کی گئی۔

جرمن ریسرچ سینٹر کے مطابق زلزلہ ہونشو کے مشرقی ساحلی علاقے کے نزدیک 78 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔
جاپانی حکام کے مطابق زلزلے سے متعدد افراد معمولی زخمی ہوئے جبکہ کچھ علاقوں میں ٹرین سروس عارضی طور پر معطل ہوئی۔

جاپانی محکمۂ موسمیات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 5 شدت سے کم کا ایک اور زلزلہ محسوس کیا جا سکتا ہے۔

READ  کراچی، دو فیملیز کے درمیان لڑائی جھگڑے کا معاملہ، ایڈیشنل آئی جی کا تحقیقات کا حکم

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں