کراچی، دو فیملیز کے درمیان لڑائی جھگڑے کا معاملہ، ایڈیشنل آئی جی کا تحقیقات کا حکم

Dispute between two families

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں 2 فیملیز کے درمیان لڑائی جھگڑے کا معاملہ، ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان نے معاملے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔

ترجمان کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی نے ہدایت کی ہے کہ ڈی آئی جی ساؤتھ تین روز میں رپورٹ پیش کریں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ وائرل کلپ میں نظر آنے والے پولیس اہلکاروں کے مبینہ مس کنڈکٹ کے حوالے سے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

ایڈیشنل آئی جی نے ہدایت کی ہے کہ معاملے سے متعلق درج مقدمات کی تفتیش میرٹ پر کی جائے۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی کے مطابق تمام پہلوؤں کا جائزہ لے کر ملوث افراد کا تعین کیا جائے۔

READ  ایوان صدر میں اہم اجلاس، صوبوں کی مخالفت پر اسمارٹ لاک ڈاؤن نہ لگانے کا فیصلہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں