اسلام آباد: شوہر اور بیٹیوں پر تشدد کا مقدمہ، ملزمہ کی ضمانت منظور

Bail granted to accused woman in case involving violence against husband and daughters

اسلام آباد ہائی کورٹ نے شوہر اور بیٹیوں پر تشدد کے مقدمے میں نامزد خاتون کی ضمانت منظور کر لی۔

اس حوالے سے اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس خادم حسین سومرو نے 8 صفحات کا فیصلہ جاری کر دیا جس کے مطابق 2 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ملزمہ کی ضمانت منظور کی گئی ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کا کہنا ہے کہ فریقین کے درمیان تنازع گھریلو اور خاندانی نوعیت کا ہے، میڈیکل ریکارڈ میں کوئی ایسی چوٹ سامنے نہیں آئی جو جان لیوا ثابت ہوئی ہو۔
عدالت کا کہنا ہے کہ ملزمہ فلسفے میں پی ایچ ڈی ڈگری ہولڈر ہے اور اس کا کوئی سابقہ مجرمانہ ریکارڈ بھی نہیں ہے۔

ملزمہ کے خلاف تھانہ ویمن اسلام آباد میں شوہر کی مدعیت میں مقدمہ درج ہے۔

READ  اسلام آباد، راولپنڈی اور پشاور میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں