امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر فورٹ ورتھ میں چھوٹا طیارہ گرکرتباہ ہوگیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق یہ حادثہ صبح فورٹ ورتھ میں ویسٹ بونڈز رینچ اور تھیچر روڈز کے مقام پر پیش آیا۔ یہ جگہ ایگل ماؤنٹین جھیل کے مشرق میں واقع ہکس ایئر فیلڈ کے قریب ہے۔
امدادی کارکنوں نے بتایا کہ طیارہ نیچے گرتے ہوئے بجلی کی کئی تاروں سے ٹکرایا اور اس میں آگ بھڑک اٹھی۔ حکام کے مطابق پائلٹ جو طیارے میں اکیلا سوار تھا، حادثے میں ہلاک ہو گیا۔






تبصرے بند ہیں