بانیِ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کا یومِ وفات آج ملک بھر میں عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے
اس موقع پر سرکاری اور نجی سطح پر مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔
بابائے قوم کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے قرآن خوانی کی جائے گی، جبکہ مزارِ قائد پر سیاسی رہنما، مسلح افواج کے نمائندے اور شہری حاضری دے کر پھولوں کی چادریں چڑھائیں گے۔
اس دن کی مناسبت سے مختلف تنظیموں کی جانب سے ملک بھر میں سیمینارز، مذاکرے اور دیگر تقریبات بھی منعقد ہوں گی۔






تبصرے بند ہیں