جاپان دنیا کا پہلا مشن مریخ کے چاند پر روانہ کرنے کیلئے تیار

Japan is ready to send the world's first mission to Mars' moon

جاپانی خلائی ادارہ ایک تاریخی مشن کے ذریعے مریخ کے ایک چاند کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنے کا خواہاں ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جاپان مبینہ طور پر دنیا کا پہلا ایسا خلائی مشن روانہ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے جس کے ذریعے مریخ کے 2 چھوٹے چاند میں سے ایک فوبوس سے نمونے زمین پر واپس لائے جائیں گے۔

جاپان یہ مشن کب روانہ کرے گا؟
اس مشن کو مکمل ہونے میں تقریباً 5 سال لگنے کی توقع ہے، اس سے سائنس دانوں کو یہ جاننے میں مدد ملے گی کہ فوبوس اور اس کا نسبتاً چھوٹا ساتھی ڈیموس کیسے وجود میں آئے، جبکہ اس سے نظامِ شمسی میں زندگی کی ابتداء کے بارے میں بھی اہم معلومات ملنے کی امید ہے۔
برطانوی اخبار کے مطابق جاپان کا خلائی تحقیق کا ادارہ (جاکسا) منگل کو اپنے نئے ایچ تھری راکٹ کے ذریعے خلائی جہاز روانہ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، جو 2031ء میں زمین پر واپس پہنچے گا۔

مریخ کے دونوں چاند کی کھوج کے مشن (ایم ایم ایکس) کے پراجیکٹ مینیجر یاسوہیرو کاواکاتسو نے کہا کہ فوبوس سے حاصل ہونے والے نمونے سائنس دانوں کو یہ جائزہ لینے میں مدد دیں گے کہ آیا مستقبل میں انسانوں کو مریخ پر بھیجنے کے لیے اس کے کسی چاند کو اڈے کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ اپنی ممکنہ اہمیت کے باوجود مریخ کے چاند کا اب تک مکمل طور پر مطالعہ نہیں کیا جا سکا، جاپان اس بین الاقوامی مشن کی قیادت کر رہا ہے، جس کے لیے امریکی خلائی ادارے ناسا اور دیگر ممالک کے خلائی ادارے آلات اور مواصلاتی معاونت فراہم کر رہے ہیں۔

READ  بین الاقوامی ڈرائیونگ پرمٹ بنوانے کے خواہشمند افراد کے لئے بڑی خوشخبری

1960ء کی دہائی سے مریخ کی جانب درجنوں خلائی مشن روانہ کیے جا چکے ہیں، تاہم اس کے چاند اب بھی بڑی حد تک راز بنے ہوئے ہیں۔

روس کی جانب سے فوبوس پر خلائی جہاز اتارنے کی متعدد کوششیں ناکام ہو چکی ہیں، جن میں 2011ء میں روانہ کیا گیا مشن بھی شامل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں