کراچی: گلشن حدید میں گھر سے 5 افراد کی لاشیں برآمد

Bodies of 5 people recovered from a house in Gulshan-e-Hadeed

کراچی کے علاقے گلشن حدید میں نجی سوسائٹی کے گھر سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ مبینہ خودکشی کا ہے، شاہ زیب نے مبینہ خودکشی سے پہلے نوٹ بھی لکھا، جس میں اس نے مالی حالات سے تنگ آ کر خودکشی کا ذکر کیا۔

پولیس نے بتایا ہے کہ شاہ زیب کوئی کام نہیں کرتا تھا، مالی مشکلات کا شکار تھا، متوفی والد سے ملنے والی پراپرٹی فروخت کر کے مالی معاملات چلاتا تھا۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ بن قاسم کے مکان سے ملنے والی پانچوں لاشوں کو جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

دوسری جانب گلشن حدید میں گھر سے 5 کی لاشیں ملنے پر آئی جی نے ڈی آئی جی سے رپورٹ طلب کر لی۔

آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو کا کہنا ہے کہ واقعے کی تمام پہلوؤں سے شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کی جائیں، 5 افراد کی ہلاکتوں کی اصل وجوہات کا تعین کیا جائے۔

جاوید عالم اوڈھو نے کہا ہے کہ جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کرنے اور فرانزک تحقیقات سمیت تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں، واقعے میں ملوث عناصر یا ممکنہ مجرمانہ پہلوؤں کو سامنے لانے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔

ان کا کہنا ہے کہ تحقیقات میں پیشرفت سے مسلسل آگاہ رکھا جائے اور حقائق کی روشنی میں تحقیقات یقینی بنائی جائیں۔

ہاؤسنگ سوسائٹی کی یونین کے صدر راؤ خالد نے کہا ہے کہ گھر کے مالک نے 15پر پولیس کو اطلاع دی، پولیس نے شاہزیب کے رشتے داروں کو اطلاع دی، رشتے داروں کی موجودگی میں پولیس گھر میں داخل ہوئی۔

READ  190 ملین پاؤنڈ کیس، بانی اور بشریٰ بی بی کی اپیلوں کی سماعت 5 اکتوبر کیلئے مقرر

راؤ خالد کا کہنا ہے کہ متوفی اپنی فیملی کے ہمراہ 6 ماہ سے کرائے پر رہ رہا تھا، متوفی شاہزیب کوئی کام نہیں کرتا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں