بھارتی وزیر ریکھا آریہ کا شوہر پر دوسری شادی، تشدد و قتل کی سازش کا الزام، مقدمہ درج

بھارتی ریاست اتراکھنڈ کی وزیر برائے خواتین و اطفال ریکھا آریہ نے اپنے شوہر گِردھاری لال ساہو کے خلاف تشدد، ذات پات کی بنیاد پر توہین، دھوکا دہی اور قتل کی سازش کا مقدمہ درج کروا دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریکھا آریہ نے الزام لگایا ہے کہ میرے شوہر نے پہلی شادی چھپائی، دوسری خواتین سے ناجائز تعلقات قائم کیے اور مجھے قتل کرنے کی سازش کی، شوہر نے سرکاری رہائش گاہ پر عملے کے سامنے ذات پات کی بنیاد پر توہین کی، تشدد کیا اور قتل کی دھمکیاں بھی دیں۔

خاتون وزیر نے دعویٰ کیا ہے کہ مجھے ایک آن لائن ریکارڈنگ ملی ہے جس میں میرے شوہر مبینہ طور پر ایک خاتون سے میرے قتل کی سازش پر بات کر رہے ہیں، میری اور میرے کم عمر بچوں کی جان کو خطرہ ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس کو درج کروائی گئی شکایت کے مطابق دونوں کی شادی 6 جولائی 2004ء کو ہندو رسومات کے تحت ہوئی تھی، شوہر نے خود کو غیر شادی شدہ بتایا تھا تاہم ریکھا آریہ کو چند سال بعد معلوم ہوا کہ ان کے شوہر پہلے سے شادی شدہ اور بچوں کے والد ہیں۔

READ  وزیر اعلیٰ سندھ نے مزارِ قائد پر حاضری دی، قومی پرچم کشائی کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں