وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے یومِ آزادی کے موقع پر مزارِ قائد پر حاضری دی، جہاں گورنر سندھ کامران ٹیسوری بھی ان کے ہمراہ تھے۔
وزیراعلیٰ کے ترجمان کے مطابق سندھ کابینہ کے ارکان، چیف سیکریٹری اور آئی جی سندھ نے مراد علی شاہ کا استقبال کیا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ اور گورنر سندھ نے قومی پرچم لہرایا، مراد علی شاہ نے کابینہ ارکان کے ساتھ مزارِ قائد پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔
وزیر اعلیٰ نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلم بند کیے اور قائداعظم کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔






تبصرے بند ہیں