چکوال: ہائی وولٹیج تاروں سے کرنٹ لگنے سے 2 خواتین جاں بحق

2 women die after being electrocuted by high-voltage wires

چکوال میں ہائی وولٹیج تاروں سے کرنٹ لگنے سے 2 خواتین جاں بحق ہو گئیں۔

پولیس کے مطابق یہ افسوس ناک واقعہ چکوال کے علاقے یاسر آباد میں پیش آیا۔

جاں بحق خواتین میں گھر کی مالکن اور ملازمہ شامل ہیں۔
دونوں خواتین کی میتوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر (DHQ) اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والی خواتین گھر کی دوسری منزل پر کپڑے دھو رہی تھیں کہ اس دوران لوہے کا جنگلا اٹھاتے ہوئے بجلی کی تاروں کی زد میں آ گئیں۔

READ  سابق امریکی صدر جو بائیڈن کی بیٹی نے شوہر سے طلاق کا فیصلہ کر لیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں