کولمبیا: غیر قانونی سونے کی کان بیٹھنے سے 14 افراد ہلاک، 7 زخمی

کولمبیا کے جنوب مغربی علاقے میں غیر قانونی سونے کی کان بیٹھنے سے 14 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہو گئے۔

مقامی حکام کے مطابق حادثہ صوبہ نارینو کی بلدیہ سانتا باربرا دے ایسکواندے کے دیہی علاقے چامبیرو میں پیش آیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق صوبے کے گورنر لوئس الفونسو ایسکوبار نے بتایا ہے کہ امدادی کارروائیاں مکمل کر لی گئی ہیں۔
گورنر نے وفاقی حکومت، قومی کان کنی ادارے اور وزارتِ کان کنی و توانائی پر زور دیا ہے کہ غیر قانونی کان کنی کو قانونی دائرے میں لانے کا عمل تیز کیا جائے۔

کولمبیا کے دیہی علاقوں میں غیر منظم کان کنی عام ہے جہاں حفاظتی انتظامات ناکافی ہونے کے باعث اکثر جان لیوا حادثات پیش آتے ہیں۔

READ  سعودی عرب میں فیکٹری میں آگ لگنے سے 16 بنگلادیشی مزدور جاں بحق

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں