کراچی: ملازمت کا جھانسہ دے کر 59 لڑکیوں کے موبائل فون لے کر فرار ہونے والا مرکزی ملزم گرفتار

Main suspect arrested for fleeing

کراچی کے علاقے گڈاپ سے 59 لڑکیوں کے موبائل فون لے کر فرار ہونے والے مرکزی ملزم بابر کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے 40 موبائل فون اور ایک پستول برآمد کر لی گئی۔

ملزم نے ملازمت کا جھانسہ دے کر لڑکیوں کو فارم ہاؤس پر بلایا تھا اور ان کے موبائل فون لے کر فرار ہو گیا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واردات کی منصوبہ بندی ملزم بابر نے کی تھی، ملزم موبائل فون فروخت کرنے کے لیے جا رہا تھا۔

پولیس نے بتایا ہے کہ گرفتار ملزم کا کریمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے اور اس حوالے سے مزید تفتیش بھی جاری ہے۔

واقعے میں ملوث دیگر ملزمان پہلے ہی گرفتار کیے جا چکے ہیں۔

READ  میں پہلے خاموش رہا، مگر اب خاموش نہیں رہوں گا;میں انہیں بے نقاب کروں گا, مرتضیٰ وہاب

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں