عامر خان کا فلم ’3 ایڈیٹس‘ کے سیکوئل سے متعلق اہم انکشاف

بالی ووڈ اداکار عامر خان نے مقبول فلم ’3 ایڈیٹس‘ کے سیکوئل سے متعلق اہم پیش رفت سے آگاہ کر دیا۔

عامر خان کے مطابق فلم کے ہدایت کار راج کمار ہیرانی سیکوئل کا اسکرپٹ لکھ رہے ہیں۔

سنگاپور انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عامر خان نے کہا ہے کہ میں اس حوالے سے زیادہ تفصیلات نہیں بتا سکتا، تاہم امید ہے کہ راج کمار ہیرانی آئندہ 2 ہفتوں میں واپسی پر مجھے مکمل اسکرپٹ دکھائیں گے۔
بھارتی میڈی کے مطابق عامر خان کے بیان سے ظاہر ہوتا ہے کہ فلم ابھی تیاری کے ابتدائی مراحل میں ہے اور اس کی شوٹنگ شروع نہیں ہوئی۔

فلم کی ریلیز کی تاریخ اور شوٹنگ کے شیڈول کا باضابطہ اعلان بھی نہیں کیا گیا۔

عامر خان نے اسکرپٹ پر مزید کام کی ضرورت کا ذکر کرتے ہوئے اس کے بنیادی خیال پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

READ  پنجاب: غیر اخلاقی ڈانس اور نامناسب اشاروں پر 8 اسٹیج اداکاراؤں پر 1 ماہ کی پابندی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں