انتخابات میں نیتن یاہو کو ووٹ دیں تاکہ ہم نے مل کر جو کام شروع کیا وہ پورا کرسکیں: ڈونلڈ ٹرمپ

اسرائیلی انتخابات سے ایک روز قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو کی بھرپور حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے اسرائیلی عوام پر زور دیا کہ وہ آئندہ انتخابات میں انہیں دوبارہ منتخب کریں۔

اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر نیتن یاہو کی حمایت کا بیان جاری کرتے ہوئے امریکی صدر نے لکھا کہ اسرائیلی عوام نیتن یاہو کو ووٹ دیں تاکہ ہم نے مل کر جو کام شروع کیا وہ پورا کر سکیں۔

انہوں نے لکھا کہ نیتن یاہو کے ساتھ مل کر بڑی فوجی کا میابیاں حاصل کیں، وہ جنگجو وزیرِ اعظم رہا ہے۔
ایران کے خلاف کارروائیوں میں نیتن یاہو کو اہم شراکت دار قرار دیتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ ہم نے ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکا۔

ٹرمپ نے کہا کہ کچھ لوگ اسرائیل کو چھوٹا، امریکا کو بڑا شیطان کہتے تھے، اب ان کے نعرے نہیں سنائی دیتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر اسرائیلی عوام نے کسی دوسرے رہنما کو منتخب کیا تو امریکا کو خود یہ کام سنبھالنا پڑے گا۔

ٹرمپ نے لکھا کہ اگر اسرائیل کا رہنما غلط شخص ہوا، یعنی نیتن یاہو کے علاوہ کوئی اور تو امریکا کو یہ کام خود کرنا پڑے گا اور میں ایسا کرنے کا خواہش مند نہیں ہوں۔

READ  راولپنڈی؛ ڈرائیور کو نیند آنے سے گاڑی بے قابو ہو کر الٹ گئی، 8افراد زخمی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں