افغان شہریوں کی ہلاکت کے الزامات مسترد، دفاع کیلئے ضروری اقدامات حق قرار

پاکستان نے انسداد دہشتگردی آپریشنز میں افغان شہریوں کی ہلاکت کے الزامات مسترد کردیئے۔

اسلام آباد میں ہفتہ وار نیوز بریفنگ کے دورن ترجمان دفترخارجہ سجاد حیدر خان نے کہا کہ شہریوں کی ہلاکت سے متعلق افغان طالبان رجیم کے الزامات بے بنیاد ہیں، غلط معلومات، گمراہ کن بیانیہ افغانستان میں سرگرم دہشت گرد نیٹ ورکس کاخطرہ چھپا نہیں سکتا۔

سجاد حیدر خان نے کہا کہ افغان سرزمین سے پاکستان میں دہشتگردی کےباعث ساڑھے 3 ہزارجانیں جاچکیں، طالبان رجیم بدستور کالعدم ٹی ٹی پی اور بی ایل اے ودیگر دہشتگرد تنظیموں کو پناہ دیئےہوئے ہے، شہریوں اور سیکیورٹی فورسز کو بار بار نشانہ بنایا جائے تو کوئی ریاست خاموش نہیں رہ سکتی۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ افغانستان میں پاکستانی کارروائیوں کا ہدف صرف دہشتگرد اور اُن کے سہولت کے مراکز ہیں، عالمی برادری افغان سرزمین دہشت گردی کیلئے استعمال ہونے سے روکے، پاکستان اپنے دفاع کیلئے تمام ضروری اقدامات اٹھانے حق محفوظ رکھتا ہے۔

READ  پنجاب میں دفعہ 144 کے تحت عائد پابندیوں میں7 دن کی توسیع

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں