اسلام آباد کی نئی ماڈل جیل میں قیدیوں کے جیل ٹرائل کے لیے کورٹ رومز تیار ہوگئے، جیل ٹرائل والے قیدیوں کے مقدمات کی سماعت اسلام آباد جیل میں ہی ہو گی۔
وزیراعظم شہباز شریف جلد اسلام آباد کی پہلی جیل کا افتتاح کریں گے، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے گزشتہ روز اسلام آباد ماڈل جیل کا دورہ کیا تھا۔
سپرنٹنڈنٹ اسلام آباد وفاقی جیل علی اکبر کے مطابق قیدیوں کی منتقلی خواہ عدالتی احکامات یا وزارت داخلہ کے آرڈرز کے تحت ہوں گے۔
علی اکبر کے مطابق وفاقی جیل میں 4 ہزار قیدیوں کی گنجائش ہے، پہلے مرحلے میں 1500 قیدی منتقل ہوں گے۔
انھوں نے بتایا کہ خواتین قیدیوں کی بیرک تیار نہیں، ابتدائی طور پر خواتین قیدیوں کو منتقل نہیں کیا جائے گا۔






تبصرے بند ہیں