سعودی عرب کا ٹرمپ کو ایران کے خلاف جنگ میں جلد بازی نہ کرنے کا مشورہ

سعودی حکام نے ایران کے دورے کے بعد وائٹ ہاؤس سے اہم رابطہ کیا ہے جس میں ٹرمپ انتظامیہ کو ایران کے خلاف جنگ میں جلد بازی نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

امریکی عہدیدار کے مطابق سعودی حکام نے بتایا کہ ایران کو وسط مدتی انتخابات کے بعد ممکنہ بمباری پر تشویش ہے۔ سعودی حکام نے ایران کے ساتھ مذاکرات کے لیے مزید وقت دینے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ امریکا ایران کے خلاف ممکنہ فوجی کارروائی سے گریز کرے۔

دوسری جانب ایران تنازع حل کرنے کیلئے اِس بار امریکا کی جانب سے اہم قدم اٹھایا گیا ہے۔ امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق نائب امریکی صدر صدر جے ڈی وینس نے صدر ٹرمپ کی ہدایت پر ایران کی نیشنل سیکیورٹی کونسل کے جنرل سیکرٹری محسن رضائی کو خط لکھا ہے۔

رپورٹ کے مطابق خط کا مقصد مذاکرات دوبارہ شروع کرنا ہے اور یہ خط صدر ٹرمپ کی ہدایت پر لکھا گیا۔ امریکی حکام کا خیال ہے کہ سخت گیر ایرانی رہنماؤں سے براہ راست بات چیت بہتر نتائج دے سکتی ہے۔

READ  عمارت کا نقشہ سرکاری ریکارڈ میں موجود نہیں: پشاور میں نجی اسکول کی چھت گرنے کے واقعے کی رپورٹ تیار

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں