اسپین میں دو تیز رفتار ٹرینیں آپس میں ٹکرا گئیں، 46 افراد ہلاک

اسپین میں دو تیز رفتار ٹرینیں آپس میں ٹکرا گئیں، حادثے میں 46 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

غیرملکی میڈیا کےمطابق حادثے کے بعد ہسپانوی حکام نے میڈرڈ سے جنوبی علاقے اندلس جانے والی ٹرین سروس معطل کر دی۔

ہسپانوی ریلوے آپریٹر کے مطابق ایک تیز رفتار ٹرین اسی پٹری پر آگے چلنے والی دوسری ٹرین کے پچھلے حصے سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں دو بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔

زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے،حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

READ  کراچی: چچا کے ساتھ جوس لینے جانے والی بچی آئل ٹینکر کا شکار بن گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں