ایمن خان کی دلکش تبدیلی نے مداحوں کو حیران کر دیا

پاکستانی اداکارہ اور سوشل میڈیا انفلوئنسر ایمن خان نے اپنے نئے انداز اور فٹنس سے مداحوں کی توجہ حاصل کر لی۔

ایمن خان نے بطور چائلڈ آرٹسٹ اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا اور کئی ڈراموں میں اداکاری کے بعد مرکزی کرداروں میں نظر آئیں۔

ڈرامہ سیریل ’باندی‘ کے بعد سے انہوں نے اداکاری سے وقفہ لے رکھا ہے، جبکہ اس دوران وہ 3 بیٹیوں کی والدہ بھی بن چکی ہیں۔
حال ہی میں ایک فیشن ویک کے دوران ایمن خان سنہری رنگ کے خوبصورت گاؤن میں جلوہ گر ہوئیں۔

ان کی نئی تصاویر اور بدلی ہوئی شخصیت نے مداحوں کو حیران کر دیا، خصوصاً اس لیے کہ انہوں نے تقریباً 1 سال قبل اپنی بیٹی نیمل کو جنم دیا تھا۔

ایمن خان کے نئے انداز اور فٹنس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی خوب تبصرے کیے جا رہے اور سراہا جا رہا ہے۔

READ  پاکستان کی سپر اسٹار جوڑی ماہرہ اور فواد خان کی نئی فلم کا ٹریلر جاری

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں