ایران: جونقان کے میئر فائرنگ سے جاں بحق

ایران کے جنوب مغربی صوبے چہار محال و بختیاری کے قصبے جونقان کے میئر اسماعل اسلامی باباحیدی فائرنگ میں جاں بحق ہو گئے۔

ایرانی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق صوبے کے نائب گورنر برائے سیاسی و سیکیورٹی امور عبدالعلی ارژنگ نے جونقان کے میئر کی فائرنگ کے نتیجے میں موت کی تصدیق کی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ابتدائی جائزوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ واقعہ سیکیورٹی سے متعلق نہیں تھا۔

حکام نے تاحال حملے کی تفصیلات یا حملہ آور کی شناخت ظاہر نہیں کی ہے۔

READ  میں نے راکی سے کہا تھا کسی اور سے شادی کرلو: حنا خان کا انکشاف

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں