مجتبیٰ خامنہ ای مکمل صحت مند، پُرعزم و پُرامید ہیں: باقر قالیباف

Mojtaba Khamenei is in full health

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف نے کہا ہے کہ ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای مکمل صحت مند، پُرعزم، پُرجوش اور پُرامید ہیں، انہیں ملک کے مجموعی اور تفصیلی معاملات پر مکمل گرفت حاصل ہے۔

پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے باقر قالیباف نے بتایا ہے کہ میں نے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای سے ملاقات کی، جس میں ملک کے معاشی مسائل پر خصوصی توجہ دی گئی۔
باقر قالیباف کے مطابق مجتبیٰ خامنہ ای نے ملکی معیشت کے اہم اشاریوں کے جائزے میں غلط اندازوں سے گریز کرنے پر زور دیا۔

انہوں نے بتایا ہے کہ سپریم لیڈر نے پیداواری سپلائی چین کو محفوظ بنانے، اشیائے خور و نوش کی فراہمی یقینی بنانے، عوام کی قوتِ خرید برقرار رکھنے اور محاذ پر موجود مسلح افواج کی معاشی ضروریات پوری کرنے کی ہدایات بھی جاری کی ہیں۔

READ  اسلام آباد ایئرپورٹ آنے اور جانے والی پروازوں کو اضافی فیول ساتھ رکھنے کی ہدایت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں