مشرقِ وسطیٰ کا کوئی ملک دوسرے کی قیمت پر دیرپا سلامتی حاصل نہیں کر سکتا: انتونیو گوتیرس

اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے کہا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ کا کوئی بھی ملک دوسرے کی قیمت پر دیرپا سلامتی حاصل نہیں کر سکتا، خطے کو ایک نئے سیکیورٹی ڈھانچے کی ضرورت ہے۔

یہ بات اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں ایسے نئے سیکیورٹی نظام کی ضرورت ہے جس میں خطے کے ممالک اور عوام خود اپنے مستقبل کا فیصلہ کریں۔

سیکریٹری جنرل اقوامِ متحدہ نے کہا ہے کہ خطے کے مستقبل کا فیصلہ بیرونی عناصر کی جانب سے مسلط کردہ جنگوں کے لامتناہی سلسلے کے بجائے وہاں کے ممالک اور عوام کو کرنا چاہیے۔

READ  افغانستان میں 6.3 شدت کا زلزلہ، ہلاکتوں کی تعداد 20 ہوگئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں