زیب خان اور اسراء عائشہ رشتۂ ازدواج میں منسلک

پاکستانی اداکار زیب خان اور ماڈل اسراء عائشہ نے شادی کر لی۔

دونوں نے نکاح کی تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کر کے مداحوں کو خوش گوار حیرت میں مبتلا کر دیا۔


نکاح کی تقریب میں اسراء عائشہ سفید اور سنہری لباس میں انتہائی دلکش نظر آئیں، انہوں نے ہلکے میک اپ اور ہلکی جیولری کا انتخاب کیا تھا۔
زیب خان سفید شلوار قمیض کے ساتھ ساتھ جامنی رنگ کا کوٹ پہنے خوبصورت انداز میں دکھائی دیے۔

زیب خان اور اسراء عائشہ ریئلٹی شو کے مقبول ترین شرکاء میں شامل تھے اور دونوں کی جوڑی کو مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جاتا تھا۔
اسراء عائشہ شو کی رنر اپ رہی تھیں اور ابتداء میں اپنے جارحانہ رویے کے باعث توجہ کا مرکز بنی تھیں، تاہم زیب خان کے ساتھ وقت گزارنے کے بعد ان کے رویے میں نرمی دیکھنے میں آئی۔

شو کے دوران دونوں کی قربت کے باعث مداح انہیں حقیقی زندگی میں بھی ایک ساتھ دیکھنے کے خواہش مند تھے اور اب دونوں کی شادی نے مداحوں کی یہ خواہش پوری کر دی۔

READ  ’ٹائٹن آبدوز‘ کے دلخراش سانحے پر بنی دستاویزی فلم ریلیز کےلیے تیار

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں