انگلینڈ کے کپتان اور جرمن کلب بائرن میونخ کے اسٹار فٹبالر ہیری کین نے 2026ء کا بیلن ڈی اور ایوارڈ جیت لیا جس کے بعد انگلینڈ کا 25 سالہ انتظار ختم ہو گیا۔
26 اکتوبر کو لندن میں منعقد ہونے والی تقریب میں 33 سالہ ہیری کین کو سال کے بہترین مرد فٹبالر کا ایوارڈ دیا گیا۔
انہوں نے بارسلونا کے نوجوان اسٹار لامین یامال اور ریال میڈرڈ کے کائلان ایمباپے کو پیچھے چھوڑ کر اپنے کیریئر میں پہلی مرتبہ یہ اعزاز حاصل کیا ہے
ہیری کین نے 26-2025ء کے سیزن میں کلب اور قومی ٹیم کی جانب سے کھیلتے ہوئے مجموعی طور پر 65 میچز میں 73 گول اسکور کیے، جن میں سے 61 گول جرمن کلب بائرن میونخ کے لیے تھے جب کہ 12 گول انگلینڈ کے لیے تھے۔
ان کی غیر معمولی کارکردگی نے بائرن میونخ کو بنڈس لیگا کا ٹائٹل برقرار رکھنے اور جرمن کپ سمیت مقامی سطح پر 3 ٹرافیاں جیتنے میں مدد دی۔
ہیری کین نے چیمپئنز لیگ میں بھی 14 گول کیے، جبکہ 2026ء کے فیفا ورلڈ کپ میں انگلینڈ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
ہیری کین اسی تقریب میں سال کے بہترین اسٹرائیکر کا ’گیرڈ مولر ٹرافی‘ ایوارڈ بھی حاصل کیا۔
اس سے قبل 2001ء میں مائیکل اوون، 1956ء میں اسٹینلے میتھیوز، 1966ء میں بوبی چارلٹن جبکہ 1978ء اور 1979ء میں کیون کیگن نے یہ ایوارڈ حاصل کیا تھا۔
ہیری کین اس اعزاز کو جیتنے والے پانچویں انگلش فٹبالر ہیں، ان کی کامیابی اس لیے بھی اہم ہے کہ ٹوٹنہم ہاٹسپر کے ساتھ طویل عرصہ گزارنے کے باوجود وہ بڑے ٹائٹلز جیتنے میں کامیاب نہیں ہو سکے تھے۔





تبصرے بند ہیں