وزیرِ مملکت داخلہ طلال چوہدری نے دوٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن جب تک مذاکرات کی ٹیبل پر نہیں لوٹے گی معاملات حل نہیں ہوں گے۔
سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر علامہ ناصر عباس سے ملاقات کے بعد گفتگو میں انہوں نے کہا ہے کہ مذاکرات کی میز پر مسائل حل نہیں ہوتے تو اپویزشن اسی طرح مائنس ہوتی رہے گی، مسائل کا حل بات چیت سے نکالا جائے۔
جسٹس محسن اختر کیانی کے استعفے سے متعلق سوال پر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ جج نے استعفے کی وجوہات لکھی ہوں گی۔
ان کا کہنا ہے کہ اگر 18ویں یا 19ویں ترمیم سے جج بنے تو وہ کیا زیادہ مقدم ہوں گے؟ اگر 26 ویں اور 27 ویں ترمیم سے کوئی جج بنے تو وہ کم مقدم ہیں؟






تبصرے بند ہیں