یمنی حکومتی افواج کا کہبوب محاذ کا مکمل کنٹرول حاصل کرنے کا دعویٰ

یمنی حکومتی افواج نے باب المندب کے علاقے میں کہبوب محاذ کا مکمل کنٹرول حاصل کرنے کا دعویٰ کر دیا۔

یمنی حکومتی افواج کا کہنا ہے کہ حوثی ملیشیا سے جاری جھڑپوں میں باب المندب کے کہبوب محاذ کا مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔

یمنی حکومتی افواج نے کہا ہے کہ لحج گورنریٹ اور تعز شہر میں بھی حوثی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے جس میں حوثی ملیشیا اہلکاروں اور ان کی گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔
دوسری جانب سعودی فوجی اتحاد نے طائف پر داغا گیا حوثیوں کا بیلسٹک میزائل مار گرایا، دارالحکومت ریاض میں بھی حوثی میزائل مار گرائے گئے۔

سعودی شہری دفاع کے مطابق میزائلوں کا ملبہ گرنے سے ایک عمارت، تعمیراتی سائٹ اور گاڑی کو نقصان پہنچا۔

جدہ اور ینبع میں ممکنہ حملے کی وارننگ کچھ دیر بعد واپس لے لی گئی۔

READ  کابینہ کی تشکیل کا فیصلہ عمران خان سے ملاقات کے بعد ہوگا: وزیراعلیٰ کے پی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں