پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق بدھ کو انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 03 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 276 روپے 77 پیسے ہو گئی ہے۔
انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 73 روپے 75 پیسے جبکہ بحرینی دینار کی قدر 733 روپے 46 پیسے رہی۔اسی طرح عمانی ریال کی انٹربینک مارکیٹ میں قدر 718 روپے 86 پیسے رہی، کویتی دینار کی قدر 897 روپے 99 پیسے اور قطری ریال کی قدر 75 روپے 92 پیسے ریکارڈ کی گئی۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 277 روپے 55 پیسے اور قیمت فروخت 280 روپے 10 پیسے ریکارڈ کی گئی۔






تبصرے بند ہیں