پاکستان کو بین الحکومتی گروپ آف ٹوئنٹی فور (G-24) کی چیئرمین شپ مل گئی۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے چیئرمین شپ کو پاکستان کے مؤثر کردار کے اعتراف کا سفارتی سنگِ میل قرار دیا ہے۔
شہباز شریف نے مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ جی ٹوئنٹی فور کی چیئرمین شپ ملنا عالمی اقتصادی منظرنامے پر پاکستان کے مؤثر کردار کا اعتراف اور اہم سفارتی سنگِ میل ہے۔
وزیرِ اعظم نے وزیرِ خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب اور وزارتِ خزانہ کی پوری ٹیم کی محنت کو سراہا۔
ان کا کہنا ہے کہ یہ عالمی اقتصادی امور میں پاکستان کے مؤثر کردار اور آواز کو مزید تقویت دے گا، چیئرمین شپ پاکستان کو عالمی مالیاتی نظام میں ضروری اصلاحات کے لیے پلیٹ فارم دے گی۔






تبصرے بند ہیں