حافظ آباد: کتے کے کاٹنے سے 4 بچوں سمیت 5 افراد زخمی

پنجاب کے شہر حافظ آباد میں کتے کے کاٹنے سے 4 بچوں سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق کتے کے کاٹنے کا واقعہ حافظ آباد کے قریب چھنی کرم داد میں پیش آیا۔

دوسری جانب اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ کتے نے گلی سے گزرتے ہوئے بچوں پر حملہ کیا۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ زخمی ہونے والے 3 بچوں کی حالت تشویشناک ہے۔

اسپتال ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایک بچے اور بزرگ کو ویکسینیشن کے بعد گھر بھیج دیا گیا ہے۔

READ  فرانسیسی فٹبالر کریم بینزیما نے عمرے کی ادائیگی کی تصویر شیئر کر دی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں