لاہور ہائیکورٹ کا بیوی کو چھ تولہ سونا واپس کرنے سے متعلق اہم فیصلہ جاری کردیا ، عدالت نے فیصلے میں لکھا کہ شادی کے وقت بیوی کو دیا جانے والا سونا بیوی کی ملکیت سمجھا جائے ، عدالت نے چھ تولہ واپس کرنے کا حکم کالعدم قرار دے دیا ۔
جسٹس انوار حسین نے شہری محسن علی کی درخواست منظوری کا فیصلہ جاری کردیا عدالت نے شوہر کی درخواست جزوی طور پر منظور کرلی درخواست گزار نے بیوی کو چھ تولہ سونا واپس کرنے کے فیصلے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا۔ عدالت نے فیصلہ میں تحریر کیا کہ شادی کے وقت بیوی کو دیا جانے والا سونا بیوی کی ملکیت سمجھا جائے بیوی سے سونا چھیننے کا الزام ثابت کرنے کی بھاری ذمہ داری بیوی پر عائد ہوتی ہے۔بیوی نے الزام لگایا کہ اس کے شوہر نے سونا چھین لیا تھا ۔فیصلے میں کہا گیا کہ بیوی سونا چھیننے کے الزام کو ثابت نہ کر سکی، عدالت نے فیملی کورٹ اور سیشن کورٹ کے فیصلوں کو کالعدم قرار دے دیا ۔عدالت نے نان و نفقہ اور سامان جہیز کے فیصلے میں مداخلت نہیں کی۔






تبصرے بند ہیں