معروف ہالی ووڈ اداکار پیٹرک اسٹیورٹ 86 برس کی عمر میں لاس اینجلس میں چل بسے۔ ان کا شمار تھیٹر ٹی وی اور فلم کے معروف اداکاروں میں ہوتا تھا۔
پیٹرک سٹیورٹ کو فلمی دنیا میں ایکس مین کے پروفیسر چارلس زیویئر اور سٹار ٹریک سیریز کے کیپٹن جین لوک پیکارڈ کے کرداروں سے خاص شہرت ملی تاہم ان کے کیریئر کا بڑا حصہ تھیٹر میں گزرا۔ ان کو الزائمر اور لیوی باڈی ڈیمینشیا جیسے امراض کا سامنا تھا۔
ان کا فنی سفر چھ دہائیوں سے زائد عرصے پر محیط رہا، جس کے دوران انہوں نے فلموں اور ٹی وی کے علاوہ ویسٹ اینڈ اور براڈوے کے تھیٹرز میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔ انہیں اسٹیج پرفارمنس پر متعدد اعزازات سے نوازا گیا، جبکہ ڈرامے کے شعبے میں خدمات کے اعتراف میں 2010 میں برطانوی اعزاز ’سر‘ بھی دیا گیا۔
خبر رساں اداروں کے مطابق ان کا انتقال 28 اکتوبر کو لاس اینجلس میں واقع گھر پر ہوا۔ اہل خانہ کے بیان کے مطابق وہ الزائمر اور لیوی باڈی ڈیمنشیا کے مرض سے گزر رہے تھے۔






تبصرے بند ہیں