ہانگ کانگ سپر سکسز: پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو روند دیا

ہانگ کانگ انٹرنیشنل سُپر سکسز ٹورنامنٹ کے اپنے دوسرے گروپ میچ میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو آؤٹ کلاس کردیا۔

مونگ کوک میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔ بھارتی ٹیم نے مقررہ 6 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 88 رنز بناسکی۔ ششانک سنگھ 11 گیندوں پر 40 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

پاکستان کی جانب سے عبدالصمد نے 2 جبکہ احمد دانیال اور محمد شہزاد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان نے 89 رنز کا ہدف با آسانی 3.5 اوورز میں اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ خواجہ نافع 12 گیندوں پر 41 اور کپتان عباس آفریدی 8 گیندوں پر 35 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ عبدالصمد 7 اور عرفان خان 6 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کو اپنے پہلے میچ میں یو اے ای کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ متحدہ عرب امارات نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد دفاعی چیمپئن پاکستان کو 1 وکٹ سے شکست دے دی۔ مونگ کوک میں کھیلے گئے اس میچ میں یو اے ای نے پاکستان کی جانب سے دیا گیا 107 رنز کا ہدف آخری گیند پر چھکا لگا کر حاصل کیا۔

READ  ایشز کی تیاری، انگلش ٹیم اگلے سال پاکستان کیخلاف ٹیسٹ میچ کھیلے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں