سکردو میں گھر سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق لاشیں ملنے کا معاملہ اسکردو کی مدینہ کالونی میں پیش آیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لاشیں میاں بیوی اور 2 کمسن بچوں کی ہیں، چاروں افراد کو چھری اور کلہاڑی کے وار کر کے قتل کیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بچوں کی عمریں 1 اور 5 سال کے درمیان ہیں۔
پولیس کے مطاق پوسٹ مارٹم کے لیے لاشیں اسپتال منتقل کر دی گئیں جبکہ واقعے کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔






تبصرے بند ہیں