مولانا فضل الرحمان اپنی تقریر میں بعض الفاظ سے گریز کرتے تو بہتر ہوتا،بیر سٹرگوہر

چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹرگوہر کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان اپنی تقریر میں بعض الفاظ سے گریزکرتے تو بہترہوتا مگر حکومت کی جانب سے ان کے خلاف دئیے گئے بیانات ناقابل قبول ہیں۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹرگوہر نے کہا کہ جے یو آئی سربراہ سے ملاقات میں کشیدگی نہ بڑھانے کا کہا، انتخابی اصلاحات کمیٹی میں حکومت اوراپوزیشن کی مساوی نمائندگی ہونی چاہیے۔ حکومت واقعی انتخابی اصلاحات چاہتی ہے تو سجنیدگی دکھائے۔

چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ اندرونی انتشار سے سب سے زیادہ نقصان ملک کو ہوتا ہے، ملک میں کشیدگی خطرناک حد تک پہنچ چکی،مزید اضافہ نہیں ہوناچاہیے، ہم ریڈ لائن عبور کرنے والے نہیں، پاکستان اور ریاست پہلے ہے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ سیاسی کشیدگی بڑھی تو ملک اور جمہوریت کو نقصان ہوگا، مولانا فضل الرحمان سے جلد دوبارہ بھی ملاقات ہوگی۔ مولانا فضل الرحمان اور محسن نقوی کی تقاریر پر تبصرہ نہیں کروں گا، متنازع معاملات سے گریز کیا جائے، کشیدگی بڑھانے سے نقصان ہوگا۔

READ  وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سیلابی نقصانات کے مکمل ازالے کی یقین دہانی کرائی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں