شوہر کے انتقال کے 40 روز بعد سسرالیوں کا بیوہ خاتون پر مبینہ تشدد، بال کاٹ دیے

لاہور میں شوہر کے انتقال کے چالیس روز بعد سسرالیوں کی جانب سے بیوہ خاتون پر مبینہ تشدد کا واقعہ پیش آیا، نند نے اپنے شوہر کے ساتھ مل کر خاتون کے بال کاٹ دیے

پولیس نے متاثرہ خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا،متاثرہ خاتون نے الزام عائد کیا کہ سسرالیوں نے اسے دورانِ عدت تین بچوں سمیت گھر سے نکال دیا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں۔

خاتون نے پندرہ پر کال کرکے پولیس سے مدد طلب کی، جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ متاثرہ خاتون کا میڈیکل کروا لیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز کےمطابق خواتین سے تشدد اور بدسلوکی کی شکایات پر فوری کارروائی یقینی بنائی جا رہی ہے،متاثرہ خواتین کو تحفظ اور انصاف کی فراہمی کے لیے پولیس ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔

READ  کراچی: بلوچ کالونی پل کے قریب 8 منزلہ رہائشی عمارت میں لگی آگ پر قابو پالیاگیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں