کیوی بیٹرگلین فلپس نے ٹی ٹوئنٹی سیریز میں 341 رنزکا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

نیوزی لینڈ کے جارح مزاج بیٹر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ریکارڈ ساز کارکردگی دکھا دی،پانچ میچز کی سیریز میں 341 رنز بنا کر عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

گلین فلپس پانچ میچزکی ٹی ٹوئنٹی سیریزمیں سب سے زیادہ رنز بنانے والے دنیا کےپہلےبیٹربن گئے ہیں،اس سےقبل یہ ریکارڈ انگلینڈ کے فل سالٹ کےپاس تھا،جنہوں نے 2023 میں ویسٹ انڈیز کےخلاف پانچ میچز کی سیریزمیں 331 رنز بنائے تھے۔

گلین فلپس نےسیریزمیں ایک سنچری اورتین نصف سنچریاں اسکور کیں جبکہ ان کا اسٹرائیک ریٹ 185.33 رہا،آکلینڈ میں کھیلی گئی 49 گیندوں پر 107 رنز کی دھواں دار اننگز ان کی بہترین کارکردگی رہی، جس کی بدولت نیوزی لینڈ نے بھارت کو 87 رنز سے شکست دی۔

READ  کراچی: مین ہول میں گرکر جاں بحق بچےکی تدفین، والدین غم سے نڈھال

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں