سندھ حکومت نے پیر کو تعطیل کا اعلان کردیا۔
وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت وزیراعلیٰ ہاؤس میں صوبائی کابینہ کے اجلاس میں ہندو برادری کےلیے پیر کو دیوالی کی چھٹی کا فیصلہ کیا گیا۔
یہ فیصلہ صوبائی حکومت کی جانب سے صوبے میں بسنے والی اقلیتوں کی ثقافتی اور مذہبی روایات کے احترام اور فروغ کے لیے کیا گیا ہے۔
واضح رہے دیوالی ہندو برادری کا اہم ترین تہوار ہے جو روشنیوں کا جشن کہلاتا ہے، اس موقع پر گھروں، مندروں اور گلیوں کو چراغاں کیا جاتا ہے۔ پاکستان سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں ہندو برادری کی جانب سے دیوالی جوش و جذبے سے منائی جاتی ہے۔






تبصرے بند ہیں