ڈیڑھ سال قبل 20 کروڑ کی ڈکیتی کرنے والے 3 ملزمان گرفتار

نیشنل بینک اوتھل میں ڈیڑھ سال قبل ہونے والی تاریخ کی بڑی ڈکیتی کے مقدمے میں لسبیلہ پولیس نے اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے واردات میں ملوث پانچ ملزمان میں سے تین کو گرفتار کر لیا ہے۔

بینک ڈکیتی کے دوران ملزمان نے بینک سے 20 کروڑ روپے لوٹے تھے جبکہ واردات کے دوران ایس ایچ او اوتھل یار محمد کمانڈو بھی زخمی ہوئے تھے۔ایس ایس پی لسبیلہ نجیب اللہ پندرانی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ فروری 2025 میں نیشنل بینک اوتھل میں ہونے والی ڈکیتی میں ملوث پانچوں ملزمان لسبیلہ یونیورسٹی کے طالب علم ہیں۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ باقی دو ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔ایس ایس پی نجیب اللہ پندرانی نے پریس کانفرنس کے دوران کہنا تھا کہ یہ لسبیلہ کی تاریخ کی بڑی بینک ڈکیتی تھی، جس کے مقدمے میں پولیس کی حالیہ کامیابی اہم پیش رفت ہے۔

READ  لاہور؛ نر ہرن کے حملے میں دو کم عمر ہرن ہلاک

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں