آڈیو لیک کیس، سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری منسوخ

؂؂ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے آڈیو لیک کیس میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیے۔ عدالت نے سماعت بیس جنوری تک ملتوی کردی۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف آڈیو لیک کیس کی سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حاکم خان بکھر نے کی۔

علی امین گنڈاپور وکیل راجا ظہورالحسن کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخی کی درخواست دائر کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا گورنر راج کے دوران نظربند ہونے کے باعث پیش نہیں ہوسکے۔

عدالت نے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیے، آئندہ سماعت پر پراسکیوشن کے گواہان کے بیانات ریکارڈ کیے جائیں گے۔ کیس کی سماعت بیس جنوری تک ملتوی کردی گئی۔

READ  امریکا میں ایرانی صدر کو امریکی سیکریٹ سروس کی اسپیشل سیکیورٹی فراہم کردی گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں