بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بارشوں سے جل تھل، 8 جولائی تک مزید بارشوں کا امکان

Rains wreak havoc in various districts of Balochistan

بلوچستان کے مختلف اضلاع میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔

بلوچستان میں بارکھان، کوہلو اور خضدار میں مون سون کی حالیہ بارشوں سے جل تھل ہوگیا جب کہ صوبے میں مون سون کا دوسرا اسپیل آج سے شروع ہو چکا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ رات سے اب تک بارکھان میں 17 ملی میٹر اور خضدار میں 6 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 4 سے 8 جولائی تک صوبے کے 20 اضلاع میں مزید بارشوں کا امکان ہے جس کے باعث ندی نالوں میں طغیانی اور اربن فلڈنگ کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔

دوسری جانب آبی ریلوں میں بہہ جانے اور آسمانی بجلی گرنے کے مختلف حادثات میں 6 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جب کہ بارشوں سے خضدار اور زیارت میں ایک درجن سے زائد مکانات تباہ ہوگئے۔

پی ڈی ایم اے نے متاثرہ اضلاع میں امدادی سامان روانہ کرکے اپنا عملہ ہائی الرٹ کردیا ہے، پی ڈی ایم اے نے مون سون بارشوں کے دوران آبی ریلوں کے خدشے کے پیشِ نظر شہریوں کو ندی نالوں، ڈیموں اور پکنک پوائنٹس سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے جب کہ سیاحوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

READ  بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں آج بارش اور برفباری کی پیشگوئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں