فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اس ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کے فروغ کے لیے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے چین کی مستقل حمایت پر اظہار تشکر کیا، جبکہ چینی وزیر خارجہ نے پاکستان کی ترقی اور خودمختاری کے لیے اپنی حمایت جاری رکھنے کا یقین دلایا۔
ملاقات میں علاقائی و عالمی سطح پر روابط مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا، جب کہ علاقائی سلامتی، دہشت گردی کے خلاف اقدامات اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔






تبصرے بند ہیں