‘چاروں طرف سے پھنس گیا ہوں’، سانحہ گل پلازہ میں انتقال کرنیوالے شہری کا آخری مبینہ آڈیو پیغام سامنے آگیا

'I am trapped on all sides

کراچی کے ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازہ میں لگی آگ کے دوران انتقال کر جانے والے ایک شہری کا مبینہ آڈیو پیغام سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

گل پلازہ میں لگی آگ کو 33 گھنٹے بعد مکمل طورپربجھادیا گیا جب کہ سرچ آپریشن کے دوران مزید 8 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 14ہوگئی۔

گل پلازہ میں آگ ہفتے کی رات سوا 10 بجے کے قریب لگی، گراؤنڈ فلور پر لگنے والی آگ دیکھتے ہی دیکھتے تیسری منزل تک پہنچی، خوفناک آتشزدگی سے عمارت کے کئی حصے گر گئے۔
اسی دوران سوشل میڈیا پر ایک آڈیو سامنے آئی ہے جس سے متعلق بتایا جارہا ہےکہ یہ آڈیو گل پلازہ میں پھنسے ایک شہری کی ہے جو اپنے اہلخانہ کو صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے معافی مانگ رہا ہے۔

شہری کا کہنا ہے کہ ‘السلام علیکم، میں چاروں اطراف سے پھنس چکا ہوں، بہت خطرناک قسم کی آگ لگی ہے، میرا نکلنا بہت مشکل ہوگیا ہے، مجھ سے کوئی غلطی کوتاہی ہوگئی ہو تو مجھے معاف کردینا’۔

شہری کی آڈیو میں کھانسنے اور دروازہ توڑو اور کھڑکی توڑو کی آوازیں بھی سنی جاسکتی ہیں۔

تاہم آڈیو بھیجنے والے شخص کی فی الحال شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

READ  اسحاق ڈار کی پیوٹن سے ملاقات: علاقائی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں