کراچی: ریسٹورینٹ میں شلوار قمیض پہن کر جانےپرپابندی کیخلاف شہری نے عدالت سے رجوع کرلیا

Citizen approaches court

کراچی: ڈیفنس فیز 8 میں واقع ایک ریسٹورینٹ میں شلوار قمیض پہن کر جانے پر پابندی کے خلاف شہری نے کنزیومر کورٹ سے رجوع کرلیا۔

درخواست گزار لطیف بلوچ ایڈووکیٹ کے مطابق وہ اپنے دوستوں کے ہمراہ مذکورہ ریسٹورینٹ گئے جہاں انتظامیہ نے صرف شلوار قمیض پہننے کی بنیاد پر ا نہیں اندر جانے کی اجازت نہیں دی اور ریسٹورینٹ سے باہر جانے کا کہا۔ انتظامیہ کا مؤقف تھا کہ ریسٹورینٹ کی حدود میں شلوار قمیض میں داخلہ ممنوع ہے۔

لطیف بلوچ نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ شلوار قمیض پاکستان کا قومی لباس ہے اوراس پر پابندی نہیں لگائی جاسکتی۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ ریسٹورینٹ انتظامیہ کو معافی مانگنے کا حکم دیا جائے اور اس پر 10 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا جائے۔

کنزیومر کورٹ نے کیس کی سماعت 14 جولائی کو مقرر کردی۔

READ  سندھ حکومت کا بارش کے باعث آج کراچی میں عام تعطیل کا اعلان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں