نجی ایئرلائن کی جدہ سے لاہور جانے والی پروازکی کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

Private airline flight from Jeddah to Lahore makes emergency landing at Karachi Airport

نجی ایئرلائن کی جدہ سے لاہور جانے والی پرواز نے کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی

ذرائع کے مطابق پرواز میں تکنیکی خرابی کے باعث کپتان نے کراچی ایئر ٹریفک کنٹرول سے ہنگامی لینڈنگ کی اجازت طلب کی، جس کے بعد طیارہ بحفاظت لینڈ کر گیا۔

طیارے میں 200 سے زائد مسافر سوار تھے، جن میں بڑی تعداد عمرہ زائرین کی تھی۔ چیکنگ کے دوران پتہ چلا کہ طیارے سے ایندھن کا رساؤ ہو رہا تھا۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کے انسپکٹرز نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

دوسری جانب ایئرلائن کے انجینئرز نے طیارے کی مرمت کا عمل بھی شروع کر دیا ہے۔

READ  لاہور کے 6 سکولوں کو سکول آف ایمی نینس کا درجہ دینے کا فیصلہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں